شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردارکیا گیا ہے۔فائل فوٹو
شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردارکیا گیا ہے۔فائل فوٹو

سورج کو گرہن لگ گیا،عوام سے احتیاط کا مشورہ

لاہور:رواں برس کاآخری سورج گرہن آج پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگرممالک میں شروع ہو گیا۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردارکیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 2 بجے دوپہر شروع ہوگا، شام تقریباً 6 بجے ختم ہو جائے گا۔

کراچی میں سورج گرہن 3 بج کر57 منٹ پرشروع ہوگا اور 5 بج کر56منٹ اس کا اختتامی وقت ہوگا جب کہ 5 بج کر ایک منٹ پرکراچی میں سورج گرہن اپنے جوبن پر ہوگا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پرشروع ہوکر5 بج کر22 منٹ پرختم ہوگا۔

لاہور میں سورج گرہن 3 بج کر49 منٹ پرشروع ہوگا اور4 بج کر54 منٹ پرگرہن اپنے جوبن پرہوگا جب کہ 5 بج کر 20 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔ ماہرین کے مطابق لاہور شہر میں 61 فی صد سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

پشاور میں سورج گرہن 3  بج کر41 منٹ پرشروع ہوکر5 بج کر28 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ کوئٹہ میں 3 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوکر 5 بج کر 11 منٹ پرختم ہوگا۔