دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز رات 9 بج کر35 منٹ پر اڑان بھرے گی۔فائل فوٹو
دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز رات 9 بج کر35 منٹ پر اڑان بھرے گی۔فائل فوٹو

ارشد شریف کی میت نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئ

اسلام آباد:سینئر صحافی ارشد شریف کی میت نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئی ہے، دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پرواز رات 9 بج کر 35 منٹ پر اڑان بھرے گی۔

ارشد شریف کی میت رات ایک بج کر5 منٹ پراسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچا دی جائے گی۔مرحوم کی بیوہ جویریہ صدیق کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

دوسری جانب کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے بتایا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے تحت ارشد شریف کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔