سینیٹر اعجاز گلگت ہاﺅس اسلام آباد میں روپوش تھے، فائل فوٹو
سینیٹر اعجاز گلگت ہاﺅس اسلام آباد میں روپوش تھے، فائل فوٹو

سمندری حدود کا تعین، شام کی لبنانی وفد سے ملاقات منسوخ

شام(اُمت نیوز)شام نے لبنان کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے لئے ہونے والی ملاقات اس وقت منسوخ کردی جب لبنان اسرائیل اسی حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بالکل قریب ہے۔
لبنان کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی حکومت نے لبنانی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے منسوخی سے آگاہ کر دیا۔
سمندری حدود کے تعین کے لئے مذاکرات کا فیصلہ لبنانی اور شامی صدور کے درمیان ٹیلی فون رابطے کے دوران کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر الیاس بوصعب کی سربراہی میں مذاکراتی وفد کو بدھ کے روز دمشق پہنچنا تھا۔
یاد رہے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کا معاہدہ طے پانے کے بعد معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعرات کو ہوگی۔