تحقیقاتی ٹیم نے دونوں بھائیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔فائل فوٹو
 تحقیقاتی ٹیم نے دونوں بھائیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔فائل فوٹو

ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار

اسلام آباد(اُمت نیوز)سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف شعبوں کے سنیئر ڈاکٹرز نے تفصیلی معائنہ کیا اور ارشد شریف کے جسم کا سی ٹی اسکین اور ایکسرے کئے گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایکسرے، سی ٹی اسکین میں پورے جسم کی ہڈیوں کی جانچ کی گئی، ارشد شریف کے کندھے، سر کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی ہے، ارشد شریف کے سر، کندھے کے علاوہ تمام ہڈیاں اصل حالت میں ہیں۔
رپورٹ میں بتائے گئے زخموں کی نوعیت کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کو گولی دور سے لگی ہے، ایک گولی سر اور دوسری گولی سینے وکندھے کے بیچ میں لگی ہے، کندھے پر لگنے والی گولی سے ہڈی ٹوٹی، اندرونی اعضاء شدید متاثر ہوئے۔
ارشد شریف کے کندھے پر لگنے والی گولی کے ٹکڑے جسم میں تاحال موجود ہیں اور ارشد شریف کے سر میں لگنے والی گولی آر پار ہو گئی تھی۔

اس سے قبل سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر گزشتہ شب ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور میڈیکل ڈائریکٹر پمز نے پوسٹ مارٹم کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کے ارکان میں کلینیشین، سرجنز اور سینئر ترین میڈیکولیگل افسران سمیت 6 سینئر ترین ڈاکٹر شامل تھے جب کہ متوفی کے اہل خانہ کی خصوصی درخواست پر مزید 2 افراد کا اضافہ کیا گیا، جن میں ای این ٹی سرجن اور او ایم ایف ایس سرجن شامل تھے۔