فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سیٹلائٹ پر حملہ ہواتو جواب دیں گے، وائٹ ہائوس

امریکہ(اُمت نیوز)روسی عہدیدار کے مغربی سیٹلائٹ کو ہدف بنانے کے بیان پر امریکا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے امریکی سیٹلائٹ پر حملہ کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ روسیوں کی اینٹی سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز آگے بڑھانےکی کوششوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اگلے ماہ جی20 کانفرنس میں امریکی صدر کا روسی صدر سے ملاقات کا ارادہ نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چینی صدر شی جن پنگ سے رابطے کُھلے رکھنا چاہتے ہیں۔ جی 20 اجلاس میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات پر فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کے روس کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل دینے کا خدشہ ہے۔