فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مئوقف کی حمایت

اسلام آباد(اُمت نیوز)مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے اس حوالے سے کہا کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ متعلقہ فریقین صورتحال پیچیدہ بنانے والے یکطرفہ اقدمات سے گریز کریں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے تنازع کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔