افغانستان: ہرات میں عملے کی گاڑی پر حملہ، 5 افراد ہلاک

افغانستان(اُمت نیوز) ہرات میں فوجی طبی عملے کی گاڑی پر حملہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں نامعلوم افراد کے حملےمیں فوجی طبی عملے کے 5 رکن ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق مغربی شہر ہرات میں آج صبح نامعلوم افراد نے فوجی طبی عملے کے ارکان کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

میڈیا کے مطابق حملےکی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔