دوحہ: قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تیاریاں کے سلسلے میں فائر بریگیڈ کی مشقوں کے دوران ایک حادثے میں آگ بجھانے کے عمل میں تین پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔
عالمی میڈیا کے مطابق قطری حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے پاکستانی افراد کا براہ راست تعلق سکیورٹی مشقوں سے نہیں تھا ، تاحال حادثے اور اموات سے متعلق کوئی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئیں مگر بتایا گای کہ حادثہ 26 اکتوبر کو رات گئے پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کے احباب کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق تینوں پاکستانی دوحہ کے حمد ائیرپورٹ پر کرین پر سوار تھے کہ کرین گر گئی ۔ فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق سکیورٹی مشقوں کو وطن کا نام دیا گیا ، مشقیں گزشتہ روز اختتام پذیر ہو چکی ہیں ، ان مشقوں میں 15 ممالک کی جانب سے سکیورٹی اہلکار اور دیگر ماہرین قطر بھیجے گئے ہیں ، ان ممالک میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس جرمنی ، ترکی فسلطین اور سعودی عرب شامل ہیں۔