انکلوژرز کا کام بھی 25جنوری تک مکمل اور فعال ہوگا۔ فائل فوٹو
انکلوژرز کا کام بھی 25جنوری تک مکمل اور فعال ہوگا۔ فائل فوٹو

انڈر 19 سیریز ،پاک بنگلادیش میچ فیصل آباد سے ملتان منتقل

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلادیش انڈر 19 کرکٹ سیریز کو فیصل آباد سے ملتان منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاک بنگلادیش انڈر 19 سیریز کے میچز کی تاریخوں میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
شیڈول کے مطابق پاک بنگلادیش سیریز کا چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق سیریز کے 3 ایک روزہ میچز 10، 12 اور 14 نومبر جبکہ ٹی 20 میچز 16 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔
دوسری طرف قائداعظم ٹرافی کے 3 میچز اب ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں 2 سے 23 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔