اسد عمر نے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کردیا۔فائل فوٹو
اسد عمر نے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کردیا۔فائل فوٹو

تحریک انصاف نے دھرنے کیلیے دوبارہ درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد:تحریک انصاف نے جی نائن میں دھرنے اور جلسے کےلیے اسلام آباد انتظامیہ کو دوبارہ درخواست جمع کرا دی۔

درخواست میں انتظامیہ کے سوالوں کے جواب بھی دیے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، دوسری جانب جلسے کی اجازت کےلیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا دیا۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں بابراعوان اورعلی نوازاعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی اورجلسے کےلیے این او سی سے متعلق تفصیلی درخواست جمع کروائی۔رہنمائوں نے انتظامیہ سے 4 نومبرکو جی نائن اورایچ نائن کے درمیان جلسے اوردھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی۔

دوسری جانب این او سی نہ ملنے کےخلاف تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خوامخواہ معاملے کو طول کرکے این او سی جاری نہیں کررہے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے اورآئی جی کو خصوصی سیکیورٹی کےلئے ہدایات جاری کی جائیں۔