برسبین : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔برسبین میں آج گروپ ون میں دو میچز کھیلے جارہے ہیں جس میں پہلے مقابلے میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ دوسرا اہم میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے تین، تین میچز کے بعد صرف دو ، دو پوائنٹس ہیں ، دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی اُمیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے نہ صرف یہ مقابلہ جیتنا ہوگا بلکہ گروپ کا پانچواں اور آخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔
افغانستان کا پانچواں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ سری لنکا کو انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔