برسبین:ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان نے مقرررہ اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر144 رنز بنائے ، جس کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجا ڈی سلوا 66 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، جبکہ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل افغانستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے، اوپنر رحمان اللہ گربز 28، عثمان غازی 27 اور ابراہیم زدران کے 22 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا، سری لنکا کی جانب سے ہسنگرا ڈی سلوا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لاہیرو کمیرونے 2 وکٹس حاصل کیں ۔
واضح رہے کہ افغانستان کے 4 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں ، افغانستان کا پانچواں مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ سری لنکا کو انگلینڈ سے کھیلنا ہے.