وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات
وزیرِ اعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی
November 2, 2022 · اہم خبریں
بیجنگ : وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی ,دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔