اسلام آباد:عمران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہی کرنے کی استدعا۔لانگ مارچ کے اعلان پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ لانگ مارچ کے خلاف درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ جمعیت علمائے اسلام نے درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، لانگ مارچ سے تصادم کا خدشہ ہے، اس لیے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔