بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے۔فائل فوٹو
بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے۔فائل فوٹو

بھارت نے سنسنی خیز میچ میں بنگلہ دیش کو 5رنز سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ :ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23 ویں میچ میں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی،ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے بعدازاں بارش کے بعد میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرزکو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے ہیں تاہم بدقسمتی رن آؤٹ ہوگئے جبکہ نجم الحسن شنٹو 21، کپتان شکیب الحسن 13، عفیف حسین 3، مصدق حسین 6، یاسر علی ایک رن بناسکے۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اورارشدیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔