سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الیکٹرک کاریں بنانے والی ملک کی پہلی کمپنی کا افتتاح کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی 15 کروڑ ڈالر تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی استعداد رکھتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2034 تک الیکٹرک کاروں کی کمپنی ملکی جی ڈی پی میں 8 ارب ڈالر تک کا حصہ دے سکتی ہے۔
سعودی کمپنی ملکی صارفین کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطوں میں موجود صارفین کے لیے الیکٹرک کاریں تیار کرے گی، ان کاروں میں سیڈان اور ایس یو ویز شامل ہوں گی۔