بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو
بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈکپ۔ بھارت نے زمبابوے کو شکست دیدی

میلبرن:ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر12 مرحلے میں  بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، بھارت کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے  کی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ  ہو گئی ۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،  جس پر بھارت  نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز بنائے ، زمبابو ے کی پوری ٹیم 17.2 اوور زمیں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، بھارت کی جانب سے  سوریا کمار یادیو نے 61 رنز بنا کر ناٹ آوٹ جب کہ کے ایل راہول 51 رنز بنا کر نمایا ں رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ سوریا کمار یادیو نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 15، کے اہل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ریشبھ پنت 3 جبکہ ہاردک پانڈیا 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 2 جبکہ رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر ویسلی مدھویرے اور ریگیس چکابوا صفر، کپتان کریگ ارون 13، شان ولیمز 11، ٹونی مونیونگا 5، ویلنگٹن مساکادزا اور رچرڈ نگروا ایک ایک رن بناسکے۔

زمبابوے کی ٹیم 17.2 اوورز میں محض 115 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی البتہ سکندر رضا نے 34 اور ریان برل 35 کی مزاحمتی اننگز کھیلیں۔بھارت کی جانب سے ایشون نے 3، محمد شامی اور ہاردک پانڈیا نے 2، 2 جبکہ بھنیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاپ فور ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 نومبرکوسڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، یہ میچ ایڈیلیڈ میں ہوگا۔