لاہور (اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سےمعذرت کر لی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے سےمعذرت کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے آج ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔