ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، فائل فوٹو
ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، فائل فوٹو

پولیس نے لاہور پشاور موٹر وے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی

راولپنڈی/ اسلام آباد: وفاقی پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے ایم ون اور ایم ٹو کو کلئیر کرنے کی اجازت مانگ لی۔

اسلام آباد پولیس کا خط میں کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، ایئر پورٹ جانے اور آنے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

پولیس نے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کا شماراہم تنصیبات میں ہوتا ہے، جس کے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، آئین کے آرٹیکل 97/149اور 151ائیرپورٹ اوراس کے راستوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے خط میں لکھا ہے کہ وفاقی دارالحکومت تک رسائی کے لیے سفارت کاراورغیر ملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتی ہیں، ایئر پورٹ پر ناخوش گوار واقعہ ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔

خط میں اسلام آباد پولیس نے لکھا ہے کہ تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے، آئین کے تحت چیف سیکریٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہیے۔

وفاقی پولیس نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے، اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چاہیے کہ 3 ٹول پلازوں تک رسائی دی جائے۔