تمام سرکاری،نیم سرکاری،صنعتی ، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔فائل فوٹو
تمام سرکاری،نیم سرکاری،صنعتی ، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔فائل فوٹو

علامہ اقبال کے یوم پیدائش پرکل عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش یعنی 9نومبرکی سرکاری چھٹی بحال کردی،،کل ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ تمام سرکاری،نیم سرکاری،خود مختار صنعتی و تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یادرہے کہ گزشتہ حکومت نے اقبال ڈے کی چھٹی منسوخ کردی تھی جس پر وکلا تنظیموں نے بھی احتجاج اورعدالتوں کا بائیکاٹ کیاتھا۔ ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیراعظم آفس نے کہاکہ یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو گزٹ چھٹی ہو گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کی فلاسفی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔  ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضع رہے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔