لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظران کی رہائشگاہ زمان پارک پرسیکیورٹی کا حصاربنا دیا گیا۔خیبر پختونخوا سے15پولیس کمانڈوزکا دستہ زمان پارک پہنچ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب حکومت نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی کے اقدام بڑھا دیے گئے ہیں، عمران خان کے گھر کی دیوارکے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کرحفاظتی دیواربھی بنا دی گئی ہے۔
زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنادی گئی ہے، اس کے علاوہ زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سیکیورٹی کے مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں، زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔
زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا، پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کردی گئی ہیں۔