لندن(اُمت نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اب ان کی کل وطن واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور روانہ ہونا تھا تاہم اب انہوں نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔