فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈامیں  سمندری طوفان نکول  نے تباہی مچادی ، 4افرادجان کی بازی ہار گئے ۔ خبرایجنسی کے مطابق ساحلِ سمندرپرقائم مکانات ملبےکاڈھیر بن گئے جبکہ ہوٹل بھی تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ طوفان سے دو افراد کرنٹ لگنے جبکہ 2 کارحادثے میں ہلاک ہوئے ۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ  سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد  3 لاکھ  مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوگئے ۔

120کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی ہواؤں سےبجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ،  جس کے بعد  انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے 50 فیصد بجلی بحال کردی گئی  تاہم تاحال  50 فیصد آبادی  تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق کولمبیا میں موسلا دھاربارشوں  سے نظامِ زندگی  درہم برہم ہوگیا ، ندی نالےابل گئے ، گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، جبکہ 390 میونسپلٹیوں میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا۔

ریاستی انتظامیہ نے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہے جبکہ  بارش کی صورت میں شہریوں کو گھر میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔