ایران(اُمت نیوز)ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 326 ہوگئی۔
ناروے سے تعلق رکھنے والے ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔
ایرانی انسانی حقوق گروپ نے عالمی برادری سے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔
22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
مہسا امینی کو حجاب پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔