میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں کارریلی نکالی گئی۔میلبرن میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی گاڑیاں قومی پرچم سے سجا کر سڑک پرنکالیں۔
کارریلی کے شرکا گروپ کی صورت میں نعرے لگاتے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہوئے۔ریلی کے موقع پر میلبرن کی سڑکیں دل دل پاکستان کی صداؤں سے گونج اٹھیں۔
آسٹریلیا میں موجود پاکستانی فینزورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کیلیے پُرامید ہیں اورٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں۔