میلبرن:ٹی20 کے فائنل میں انگلینڈ92 کی تاریخ بدل کرعالمی چیمپئن بن گیا۔ پاکستان نے 138رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،سیم کرن کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں انگلش اوپنرایلکس ہیلزکوبولڈ کر کے واپس پویلین بھیجا۔انگلش بیٹرفل سالٹ کی وکٹ حارث رؤف نے چوتھے اوورمیں 32 کے اسکور پرحاصل کی۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے چھٹے اوور میں 45 کے اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔انہوں نے جوز بٹلرکو 26 رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
انگلینڈ کے 84 رنزپرہیری بروک کو شاداب خان نے 13 ویں اوور میں واپس پویلین بھیجا۔ 20 رنز پر شاہین آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا۔ معین علی نے19رنز بنائے وہ وسیم کا شکار بنے۔ بین اسٹوکس نے ذمے دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 52 رنزکی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر137 رنزبنائے، کپتان بابراعظم 32 اورشان مسعود 38 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگرکھلاڑیوں میں محمد رضوان 15، محمد حارث 8، شاداب خان 20، محمد نواز 5، محمد وسیم جونئیر 4، افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل راشد اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوزبٹلرنے کہا کہ عالمی کپ جیتنے کا اچھا موقع ہے، کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم جیت کیلیے پرعزم ہے، کوشش ہوگی، اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ لگائیں اور انگلش ٹیم کو پریشر میں لائیں۔