ودی عرب میں الافلج کے مغرب میں الاحمر روڈ پر 5 سعودی نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی کارایک اونٹ اسے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے بعد شہریوں میں غم اورغصے کی کیفیت پھیل گئی۔
سعودی شہری سوشل میڈیا پر اس المناک حادثے کی تفصیلات شیئرکرنے میں مصروف رہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اونٹوں کے مالکوں پرشدید برہمی کا اظہارکیا اورکہا کہ ان مالکان نے بے گناہوں کو مارنے کیلیے اپنے اونٹوں کو آزاد چھوڑ دیا تھا۔
ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک آوارہ اونٹ ایک ایلانٹرا گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں 5 نوجوان سوار تھے۔ الافلج سے 30 کلومیٹر مغرب میں ریڈ روڈ پرحادثہ پیش آیا اور گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔بہت سے ٹویٹر صارفین نے 5 نوجوانوں کی موت کا سبب بننے والے اونٹ کے مالک کو نصیحت کرتے ہوئے پیغامات بھی بھیجے اور مطالبہ کیا کہ اس کا احتساب کیا جائے۔