توشہ خانہ سے عمران خان نےقانون کے مطابق گھڑی خریدی، فواد چوہدری

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔
عمر فاروق کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو کیس یہ بنایا گیا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کیس بنایا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیراعظم کو تحفہ نہیں کی گئی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، یہ گھڑی ان کی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے۔