اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، وزرات داخلہ نے توہین کیس میں مزید شواہد جمع کروا دیئے۔
توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب جمع کروا چکے ہیں بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے بھی جواب جمع کروا دیا ہے، لارجر بنچ فریقین کے جوابات اور شواہد کا جائزہ لے گا۔