بغیر لائسنس غیر ملکی

بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے پشاور کی ٹیموں نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے 73 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور رسیدیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے نوشہرہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے 45 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کے لئے گئے۔ ملزم شوکت علی اور شفیع اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی میں کمرشل بینکنگ سرکل پیشاور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھا۔ ملزم محمد ذیشان کو چوک یادگار پشاور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے 33 لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لئی گئیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے جن میں مزید تفتیش جاری ہے۔