سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے لاخار میں خوفناک آتشزدگی سے 4 مکانات جل گئے جبکہ ایک دکان بھی زد میں آکر تباہ ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق آگ حمیداللہ ولد سربالی کے مکان میں لگی جس نے قریب ہی واقع صنوبر،بشیراحمد اور حاجی بہادر کے مکانات بھی زد میں آگئےجبکہ حاجی بہادر کی ایک دکان بھی جل گئی،
آتشزدگی سے مکانات اور دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان ، فرنیچر اور دیگر اشیاء جل گئیں، مقامی افراد اورفتح پور پولیس نے آگ پر قابو پالیا ،حادٹے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔