ٹوکیو: چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق 200 سے زائد سرچ اینڈ ریسکیو ورکرز اور 60 فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں گزشتہ شام سے لگنے والی آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں پایا گیا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
اس سے قبل مارچ 2019 میں یانچینگ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 78 افراد ہلاک اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے تھے ۔