کراچی: ڈفینس فیز 5ف میں کار سوار نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ،مقتول کی ایک ماہ بعد شادی تھی۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا ہے، جب کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے گھر میں موجود گاڑی سے تین چار مزید ہتھیار ملے ہیں، تاہم رہائش گاہ سے ملز م کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب جناح اسپتال میں جاں بحق پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے،اہلکار کو سرپر ہی گولی لگی ، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں مبینہ قال اور پولیس اہلکار کو آپس میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔