جاپان نے جرمنی کے خلاف دو گول کرکے میچ میں فتح حاصل کی۔فائل فوٹو
جاپان نے جرمنی کے خلاف دو گول کرکے میچ میں فتح حاصل کی۔فائل فوٹو

چاربارکی عالمی چیمپیئن جرمنی کو جاپان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

دوحہ:فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، جاپان نے جرمنی کو دو ایک سے شکست دیدی۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

جرمنی کی جانب سے اِلکائی گُنڈوگان نے 33 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکورکرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہالف کے آخر تک برقرار رہی۔

جاپان کے رِٹسو ڈوان نے 75 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے برتری کو برابرکیا اورٹاکُوما اسانو نے 83 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکورکرکے جاپان کو برتری دِلائی۔دوسرے ہاف میں جاپان نے کم بیک کرتے ہوئے جرمنی کے خلاف دو گول کرکے میچ میں فتح حاصل کی۔

بیلجیئم نے کینیڈا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ گروپ ایف کے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دیدی۔

احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ابتداء ہی سے بیلجیئم کی ٹیم کھیل پر حاوی نظر آئی اور میچ کے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں بیشوائی نے گول اسکورکرکے ٹیم کو برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

کینیڈا کی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم گول اسکور نہ کرسکی۔

اسپین نے کوسٹارِیکا کو7 گول سے شکست دیدی

فیفاورلڈ کپ 2022 میں اسپین نے کوسٹا ریِکا کو کو 0 کے مقابلےمیں 7گول سے شکست دے دی۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 11 ویں میچ میں اسپین کوسٹا رِیکا کو 0 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

اسپین کی جانب سے ڈینی اولمو نے 11 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کو مارکو ایسنسیو نے 21 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔ فیرن ٹوریز نے 31 ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے اسپین کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں فیرن ٹوریز نے دوسرا اور اسپین کا چوتھا گول اسکور کیا۔ گیوی نے پانچواں گول 74ویں منٹ میں، چھٹا گول کارلوس سولر نے 90 ویں منٹ اور الوارو موراٹا نے ساتواں گول دوسرے ہاف کے اختتام پر اضافی وقت میں اسکور کیا۔

مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتدا سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپورکیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دی تھی۔