سی سی پی او لاہوربلال صدیق کوعہدے سے ہٹاکروفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کوعہدے سے ہٹاکروفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت

لاہور کے پولیس چیف غلام محمد ڈوگر پھر معطل

فیڈرل سروس ٹریبونل نےلاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹربیونل کےچیئرمین کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی نظرثانی اپیل پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی معطلی پر سنگل بنچ کاحکم امتناع معطل کردیا۔

علاوہ ازیں ٹربیونل نے وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی  لارجر بنچ بنانےکی استدعا بھی منظورکرلی ہے۔

دو رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا ہےکہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا؟  علاوہ ازیں ٹربیونل کےبنچ نمبر 3 نے اس معاملے پراپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا؟ فیڈرل سروس ٹربیونل کا لارجر بینچ اس معاملے کی مزید سماعت 5 دسمبر کو کرےگا۔