پاکستان تحریک انصاف اور راولپنڈی کی پولیس انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد مرکزی اسٹیج مری روڈ پر رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب پی ٹی آئی رہنماؤں کےراولپنڈی کے سی پی او آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں سینئر رہنماؤں اسد عمر، شبلی فراز، عمرایوب،علی نواز اعوان شریک ہوئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اورپولیس حکام کے درمیان سکیورٹی اور جلسے کے نئے مقام پربات ہوئی اور جلسے کا مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔
پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی جلسے کی سکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کرین گے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 8500 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔