راولپنڈی: (اُمت نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کیا گیا راولپنڈی میں جلسہ شروع ہو گیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین بھی راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔
انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر سٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔