قطر(اُمت نیوز) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے میچ میں تیونس کو شکست دیکر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیےہیں۔
آسٹریلیا کے دو میچوں میں تین جبکہ تیونس کا دو میچوں میں ایک پوائنٹ ہے، میچ کے دوران تیونس کو پانچ جبکہ آسٹریلیا کو دو کارنر ملے، تیونس کے کھلاڑیوں کو فاؤل پلے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری کی جانب سے تین یلو کارڈکا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل گروپ ڈی میں تیونس اور ڈنمارک کے درمیان میچ برابر رہا تھا۔
الجنوب فٹ بال اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے اسٹیج گروپ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے23 ویں منٹ میں آسٹریلیا کی بہترین موو کے نتیجے میں مچل نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کیا۔
ساتھی کھلاڑی نے ڈی کے باہر سے ہٹ لگائی جسے مچل نے جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔
40 ویں منٹ میں تیونس کے کھلاڑیوں نے جوابی وار کیااور تیونس کے کھلاڑی کی ہٹ جو براہ راست گول میں جارہی تھی آسٹریلوی دفاعی کھلاڑی نے خوبصورتی سے کلیئر کی۔
تھوڑی دیر بعد ہی تیونس نے آسٹریلوی گول پر حملہ کیا لیکن اس کے کھلاڑی کی ہٹ گول پوسٹ کے برابر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔ وقفے پر اسکور ایک صفر تھا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دو حملے کیے لیکن گول نہ کرسکے۔