ڈسپیرٹی الاؤنس مخصوص سرکاری محکموں کےملازمین کوملےگا۔فائل فوٹو
ڈسپیرٹی الاؤنس مخصوص سرکاری محکموں کےملازمین کوملےگا۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیلئے ن لیگی اجلاس طلب

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کے ساتھ اس بات پر بھی مشاورت ہوگی کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا جائے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، وہ اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، استعفے دیے تو شہبازشریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔