حکومت کاپٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو ایک مرتبہ برقرار رکھا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل آئل میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کی جارہی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کی کمی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس سے قبل 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ان میں بڑی کمی کردی گئی تھی۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔