فضائی آلودگی پرقابوپانےکیلئے بھارت کا انوکھا اقدام

نئی دہلی (اُمت نیوز)بھارت میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈیزل رکشے مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ نے ریاستی حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ ریاست ہریانا، اتر پردیش اور راجستھان میں صرف الیکٹرک رکشے رجسٹر کیے جائیں۔
بھارتی حکام نے مزید ہدایت جاری کی کہ دارالحکومت نئی دلی میں یکم جنوری سے صرف بجلی یا گیس سے چلنے والے رکشے رجسٹر کیے جائیں اور سال 2027 تک تمام آٹو رکشے کمپریسڈ قدرتی گیس یا بجلی سے چلنے کو یقینی بنایا جائے۔