جعلی آئی فون بیچنے والا گروہ بے نقاب ہو گیا ہے، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے 60 جعلی آئی فونز کو برآمد کرلیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک گینگ لوگوں کو دھوکہ دہی سے کم قیمت پر آئی فونز کی فروخت کررہا تھا، شہریوں کا کہنا ہے کہ گینگ پہلے اوریجنل آئی فون بیچ کر صارفین میں اعتماد بحال کرتا تھا جب بڑا آرڈر دیا جاتا تو جعلی آئی فون بھیج دئیے جاتے۔
بھارتی پولیس کے مطابق گروہ سستے موبائل خرید کر انہیں آئی فون کی پیکنگ میں کرکے صارفین کو دھوکے کا نشانہ بناتے تھے۔پولیس نے کہا کہ گروہ نے دہلی سے بھارتی 12 ہزار روپوں میں ڈپلیکیٹ فون خریدے جس کے بعد چینی آن لائن شاپنگ پورٹل علی بابا سے 45 ہزار کے اصلی آئی فون باکس اور 100 کے ایپل اسٹیکر خرید کر لوگوں کو دھوکا دیا۔ جس کے بعد اس 17 ہزار کی قیمت والے فون کو 53 ہزار میں فروخت کیے گئے۔