کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک محافظ زخمی ہوا ہے تاہم ہیڈ آف مشن محفوظ رہے ۔
واقعے کے فوراً بعد پاکستانی ناظم الامور کو کابل سے واپس بلالیا گیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز چھٹی کی وجہ سے کابل کے پاکستانی سفارتخانے میں عملہ موجود نہیں تھا۔ پاکستانی ہیڈ آف مشن پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ سفارتخانے کے اندر چہل قدمی کر رہے تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔