کراچی: ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب انجن آئل کی دکان میں ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھائے بغیر دکاندار کو لوٹ لیا۔
واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو جو کہ شلوار قمیص پر لیدر جیکٹ اور سر پر اونی ٹوپی پہنے ہوئے تھے دکان کے سامنے آکر رکتے ہیں جبکہ فوٹیج میں ایک دکاندار کو کو دکان میں جھاڑو لگاتے ہوئے دکھائی دیا جبکہ دوسرا دکان کے باہر کھڑا تھا جسے دونوں ڈکیت اپنے ساتھ ہی دکان میں لے آئے۔
فوٹیج میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران اسلحہ نکالے بغیر ہی دونوں دکانداروں کو انتہائی اطمینان کے ساتھ لوٹا اور ان کی بھرپور جامع تلاشی بھی لی۔