9 اضلاع انسداد پولیو مہم آغاز

خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور: خیبرپختونخوا کے 9اضلاع میں  انسداد پولیو مہم کا آغاز  آج  سے   ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق   ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ان اضلاع میں پشاور ، نوشہرہ ، باجوڑ، مہمند، سوات ، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان ،  ٹانک اورجنوبی وزیرستان شامل ہیں ۔

اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر ے پلائے جائیں گے۔ انسدادپولیو مہم کیلئے7ہزار681ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم میں 6ہزار610موبائل ٹیمیں،546 فکسڈ ٹیمیں،481 ٹرانزٹ اور 44رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔

پولیو مہم کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے 1681 ایریا انچارج تعینات کئے گئے  ہیں جبکہ سیکورٹی کےلئے20ہزار152پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

رواں سال جنوبی اضلاع سے 20بچے پولیو کا شکارہوئے۔ گزشتہ ہفتے   ملک کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغازہوا تھا ۔