گذشتہ دنوں آگ کی لپیٹ میں آنے والے اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ سنٹر سینٹورس مال کو رات گئے ایک بار پھر سیل کر دیا گیا،
مال انتظامیہ کے مطابق رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور انتظامیہ کو پولیس نے باہرنکال دیا گیا جبکہ بلڈنگ پر سیل کیئے جانے سے متعلق نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔
نوٹس پر لکھا گیا ہے کہ عمارت کو اس کے "غیر موافق ” استعمال کے باعث سیل کیا جا رہا ہے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینٹورس مال میں گذشتہ دنوں خوفناک آتشزدگی کے بعد عمارت کو سیل کر دیا گیا تھا تاہم چند روز بعد اسے ڈی سیل کر دیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت ڈی سیل کرنے میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔