روپیہ گراوٹ کا شکار ،ڈالر مزید مہنگا

کراچی:  روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ،ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر مزید اوپر چلاگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔