سنٹورس مال بندش پر ملازمین کا احتجاج ۔ تاجر بھی سڑکوں پر

اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آباد سنٹورس مال کےملازمین مال کی بندش کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ تاجر برادری بھی ان کے احتجاج میں شامل ہو گئی ہے اور انہوں نے دھرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سے تاجر برادری کے نمائندے دھرنے میں شریک ہونے کے لیے اسلام آباد کا رخ کر چکے ہیں۔ دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں

اجمل بلوچ اپنا سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ سنٹورس مال کے قریب بیچ سڑک میں دھرنے میں شریک ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم بڑے پرامن لوگ ہیں کسی سے بھی لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کو ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور جلد از جلد سنٹورس مال کو کھولنے کا آرڈر اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر اسلام آباد کی تاجر برادری دھرنے پر مجبور ہو گی جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی