سائفر آڈیو لیک سکینڈل، عمران خان کےFIA طلبی کے نوٹسز معطل

لاہور ( اُمت نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے میں طلبی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔