اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو
اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو

شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملاقات

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی،

قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر خزانہ و سابق سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،دوران ملاقات گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم ،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، انشاء اللہ آپ اورآپ کی تجربہ کار ٹیم جلد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے گی، الحمد للہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا۔